یہ جہاں اور آخرت کی زندگی

یہ جہاں اور آخرت کی زندگی اسلام ہے

اصل میں دو سورجوں کی روشنی اسلام ہے


ذہن کے چاروں طرف ہیں آئینے رکھے ہوئے

علم ہی علم آگہی ہی آگہی اسلام ہے


جو محمدؐ نے کہا، جیسے محمد ؐ نے کہا

بس وہی سنئے وہی کیجئے وہی اسلام ہے


کیا ہے جائز کیا حرام اور امر کیا ہے نہی کیا

ان سوالوں کا جواب اسلام ہی اسلام ہے


دیکھئے کیا منصف محشر سنائے فیصلہ

ہر مسلماں مدعا ہے مدعی اسلام ہے


شر کے چہرے پر سیاہی خیر کے چہرے پہ نور

کفر ہے در اصل اندھیرا روشنی اسلام ہے


دوڑتا ہے تری رگ رگ میں بھی عشق مصطفےؐ

تیرے اندر بھی مظفر وارثی اسلام ہے

شاعر کا نام :- مظفر وارثی

کتاب کا نام :- میرے اچھے رسول

دیگر کلام

ہم کو اللہ اور نبی سے پیار ہے

سَقَانِی الْحُبُّ کَاْسَاتِ الْوِصَالٖ

خرد کا اصل یہی ہے کہ ہے رجیم و لعین

آئیں گی سنّتیں جائیں گی شامَتیں

زندگی اپنے لہُو کا نام ہے

لوگ رخصت ہوئے جو حج کے لیے

انوار سے مہکتی زمیں جنت البقیع

(بچوں کے لِیےایک نظم) سچّائی

تاریخ خانوادہ برکاتیہ

یہ جشنِ عرسِ قاسمی نعمت خدا کی ہے