زمین آدھی تاریک ہے
آدھی روشن ہے !
سورج کبھی اِس طرف ہے
کبھی اُس طرف
آدھی انسانیت سورہی ہے
مگر آدھی بیدار ہے !
اور خدا ‘
جوفقط ایک ہے
ان تضادات پر
اس تنوع پر
آسودہ ۔۔۔!
ہر دائرے سے نیا دائرہ اس طرح پیدا کرتا چلا جارہا ہے ‘
کہ جیسے ابھی کائنات اپنی تکمیل پانے کی خاطر
تگ ودو میں ہے !
شاعر کا نام :- احمد ندیم قاسمی
کتاب کا نام :- انوارِ جمال