اِسلامی کانفرنس

اخوّتِ دیں کے گیت گاتے مسافر انِ حرم چلے ہیں

چراغِ اسلام ، تیز جھونکوں میں جگمگانے کو ہم چلے ہیں


خُدا کے ملکوں کی سرحدوں کا مِلاپ ، لشکر بنا ہُوا ہے

الگ الگ ندّیوں کا پانی اب اِک سمندر بنا ہُوا ہے


سُنا ر ہی ہے ہر آنے والی گھڑی نویدِ ثبات ہم کو

ہمارے اَسلاف کی زمینوں میں بو رہی ہے حیات ہم کو


مَیں اور بھی کچھ رفیق آنکھیں شریکِ حدِّ نگاہ دیکھوں

پناہ میں رحمتِ دو عالم کی ، سارے عالم پناہ دیکھوں


دِلوں میں قرآن رکھنے والے اب ایک صَف میں کھڑے ہوئے ہیں

کچھ اَور بازُو بھی تیرے شانوں پہ زندگی اب جڑے ہوئے ہیں


شعور و بِینائی کے اصُولوں میں نیک ترمیم ہو رہی ہے

ہر اِک نظر اِجتماع کے فائدوں میں تقسیم ہو رہی ہے


اب اپنی تقدیر اپنی تارِیخ اپنا کردار ہم بنے ہیں

رسُول کا ہاتھ ہم بنے ہیں خُدا کی تلوار ہم بنے ہیں


شگافٗ باطل کے کو ہساروں میں حق کے پیغام ہی سے ہو گا

ہر اِک مُسلمان کا سر اُونچا ، فرازِ اِسلام ہی سے ہو گا

شاعر کا نام :- مظفر وارثی

کتاب کا نام :- بابِ حرم

دیگر کلام

قربانیوں کا درس دیا ہے بشیر نے

یارب ‘ مرے وطن کو اِک ایسی بہار دے

تاریخ خانوادہ برکاتیہ

مسلمانوں نہ گھبراؤ کورونا بھاگ جائے گا

قلبِ عاشق ہے اب پارہ پارہ

کیوں ہیں شاد دیوانے! آج غسل کعبہ ہے

انوار سے مہکتی زمیں جنت البقیع

قرآن

غم کے بادَل چھٹیں قافلے میں چلو

میں اس رات کی بے ازل