جونہی ان کا نام لیا ہے
سُونا دل آباد ہوا ہے
جب سے ان کا دامن تھاما
بگڑا ہوا ہر کام بنا ہے
خالق کا احسان ہے ہم کو
محبوبِ ذیشان دیا ہے
قریہ قریہ بستی بستی
ان کی رحمت کا چرچا ہے
کر دو کرم یا شاہِ مدینہ!
بندۂ خستہ در پہ پڑا ہے
بخش دیا یہ کہہ کر حق نے
میرے نبی کا مدح سرا ہے
شکر ہے قدرت نے آصف کو
نعتِ نبی لکھنے کو چُنا ہے
شاعر کا نام :- محمد آصف قادری
کتاب کا نام :- مہرِحرا