جگت گرُو مہاراج ہمارے ، صلّی اللہ علیہ وسلم

جگت گرُو مہاراج ہمارے ، صلّی اللہ علیہ وسلم

اللہ کے محبوب ہیں پیارے ، صلّی اللہ علیہ وسلم


ؐشاہوں کے سلطان محمدؐ ، دو جگ کے پر دھان محمد

ہم زندہ ہیں جن کے سہارے ، صلّی اللہ علیہ وسلم


ڈگمگ ڈولے من کی نیّا ، کام نہ آئیں باپُو میّا

ایک محمدؐ کھیون ہارے ، صلّی اللہ علیہ وسلم


من مندر میں مُورت ان کی ، نینوں میں ہے صورت اُن کی

ہردم ہیں وہ سنگ ہمارے ، صلّی اللہ علیہ وسلم


دُھول ملی ان کے چرنن کی ، عید ہوئی واصفؔ برہن کی

سکھ پایا ہے ان کے دوارے ، صلّی اللہ علیہ وسلم

شاعر کا نام :- واصف علی واصف

کتاب کا نام :- ذِکرِ حبیب

دیگر کلام

خواب کو رفعت ملے ‘ بے بال و پر کو پر ملے

حضورؐ ہی کے کرم سے بنی ہے بات میری

مائل بہ کرم ‘ چشمِ عنایات بھی ہوگی

درِ مصطفیٰؐ پہ سوال ہے درِ مجتبیٰؐ پہ سوال ہے

ؐیا شفیع المذنبیںؐ یا رحمتہ اللعالمیں

!سنگِ در حبیبؐ ہے اور سَر غریب کا

!خاور کہوں کہ بدرِ منّور کہوں تُجھے

وہی ہے باعثِ تخلیقِ ہستئ عالم

دیدارِ ذاتِ پاک ہے چہرہ حضورؐ کا

مُبارک اہلِ ایماں کو کہ ختمُ المرسلیں ؐ آئے