جو پست پست کیا عاصیوں کو وحشت نے

جو پست پست کیا عاصیوں کو وحشت نے

تو مست مست کیا مصطفیٰ کی رحمت نے


حبیب دو ہوں تو محبوبیت کا کیا مطلب

بنایا دوسرا احمد نہ دستِ قدرت نے


ہزاروں سجدے کریں ان کی ذات کو کم ہے

ہمیں تو باندھ دیا ان کی ہی شریعت نے


تمہاری دوستی اور دشمنی ہو حق کے لیے

ہمیں سکھایا یہی ہے کتاب و سنّت نے


منیٰ میں موت کو میں نے قریب سے دیکھا

بچایا مجھ کو مرے مرشدوں کی نسبت نے


مفادِ ذات کی خاطر کسی سے کچھ مانگوں

کبھی کیا نہ گوارا یہ میری غیرت نے


کمال ہے کہ بریلی کے خان زادوں کو

فروغ بخشا ہے مارہرہ کی سیادت نے


کہاں رسول کی مدحت کہاں قلم میرا

سلیقہ بخشا مجھے روحِ اعلیٰ حضرت نے


تمھاری نعتوں کا انداز منفرد نظمی

کمال کر دیا کلکِ رضا کی برکت نے

کتاب کا نام :- بعد از خدا

دیگر کلام

مصطفیٰ جان رحمت کی الفت لیے

جو بھیک لینے کی عشاق جستجو کرتے

قبر میں جلوہ دکھانے والے

آمنہ بی بی کے آنگن میں برکت والا آیا ہے

اپنے پرائے سے بے گانہ لگتا ہے

رفعتِ مصطفائی پر عرش کی عقل دنگ ہے

عظمتِ مصطفیٰ جاننے کے لیے صدقِ دل اور فکرِ رسا چاہیے

نبی کی ولادت کا جلسہ منائیں

حشر میں مصطفیٰ کی شفاعت پہ

مصطفیٰ کیسے بشر ہیں کوئی کیا پہچانے