رحمت لقب رسولؐ وہ بھیجا خدا نے ہے
اکرام کے جو بخشتا ہر پل خزانے ہے
جب تلخیاں حیات کی پیدا کریں گھٹن
طیبہ کی میٹھی یاد ہی دل کو لبھائے ہے
مہر و مہ و نجوم ہوں یا گلشنِ حیات
’’سارے جہاں کا حسن دمِ مصطفیٰؐ سے ہے‘‘
ہر عیب سے بھرا ہے مرا نامۂ عمل
توقیر آقاؐ اب مری تیرے حوالے ہے
حبِ نبیؐ سے ہے ملی طاہرؔ ہمیں نوید
جو آپؐ کے قریب ہے نزدیک رب کے ہے
شاعر کا نام :- پروفیسر محمد طاہر صدیقی
کتاب کا نام :- طرحِ نعت