یہ کارواں حیات کا دن رات رو میں ہے
انؐ کے ہی ذکرِ پاک سے اِس کا سفر ہو طے
نشّہ نبیؐ کے عشق کا ہے قلب و روح میں
دنیا کے میرے سامنے اب جام کیا ہیں شے
احسان ہے خدا کا یہ میری زبان پر
ہر پل ہی انؐ کے ذکر میں مشغول ہے یہ نے
سنتے تھے وعظ خواجۂ ہندالولی کا جب
ہندو پکارتے تھے رسولِؐ خدا کی جے
جب چھیڑتا ہے نغمہ و نعتِ نبیؐ کوئی
طاہرؔ کو لطف دیتی ہے ہر اک ثنا کی لے
شاعر کا نام :- پروفیسر محمد طاہر صدیقی
کتاب کا نام :- طرحِ نعت