تمام عزّ و شرف خاصۂ رسولؐ سے ہے
’’نبوّتوں کو شرف خاصۂ رسولؐ سے ہے‘‘
بروزِ حشر شفاعت کا مژدہ بخشے گا
ہمارا وہ جو شرف خاصۂ رسولؐ سے ہے
فضیلتوں کی امیں ہے جو امّتِ آقاؐ
یہ یاد رکھو شرف خاصۂ رسولؐ سے ہے
تمیزِ بندہ و آقا مٹی زمانے سے
یہ سب عزیزو! شرف خاصۂ رسولؐ سے ہے
ہوئے ہو اہل نیابت کے کس طرح طاہرؔ
ادب سے بولو شرف خاصۂ رسولؐ سے ہے
شاعر کا نام :- پروفیسر محمد طاہر صدیقی
کتاب کا نام :- طرحِ نعت