تو سرگروه انبیا رحمت کی تجھ پر انتہا

تو سرگروه انبیا رحمت کی تجھ پر انتہا

ہے ذات تیری حق نما تو ہے نشان کبریا


صل علی صل علی

یا مصطفی یا مجتبی


اے ہادی راه ہدی ہم سب ہیں تیرا قافلہ

تجھ سے ہمارا سلسلہ ہے مغفرت کا راستہ


صل علی صل علی

یا مصطفی یا مجتبی


عادت تری جودو سخا اعلان حق تیری نوا

تو نائب رب علا کہتے ہیں ہر صبح و مسا


صل علی صل علی

یا مصطفی یا مجتبی

شاعر کا نام :- ابو الخیر کشفی

کتاب کا نام :- نسبت

دیگر کلام

کیا ہم کو شکایت ہو زمانے کے ستم سے

غم جہاں سے یہ کہہ دے مری طرف سے کوئی

فصل خزاں میں احمد مختار سے بہار

ہم کو کچھ بھی نہیں درکار رسولِ عربی

چاند کا کرب بے عدد بے شمار

روز عاشور کی یہ صبح عبادت کی گھڑی

مرے غربت کدے میں جب رسول اللہ آتے تھے

کرب کی رات میں اک نام سہارا تو بنا

ہر منظر مدينہ ختم الرسل کا عکس

خلوت كده دل گل خندان محمد