ہم کو کچھ بھی نہیں درکار رسولِ عربیﷺ
ہم فقط تیرے طلب گار رسول عربی ﷺ
اس کڑی دھوپ میں بخشش کا سہارا ہم کو
آپ کا سایہ دیوار رسول عربی ﷺ
آپ سے ایک دعا ایک دعا ایک دعا
روح پر بارش انوار رسول عربی ﷺ
ہم نے دیکھی ہے نبوت کی نظر سے جنت
آپ ہیں صاحب اسرار رسول عربی ﷺ
شاعر کا نام :- ابو الخیر کشفی
کتاب کا نام :- نسبت