ہے میری نظر کا سرمہ طیبہ کی خاک
ہیں دیکھتے اس کو حسرتوں سے افلاک
خورشید ستارے کہکشائیں اور چاند
ہیں ان سے فزوں مدینے کے خس و خاشاک
شاعر کا نام :- پروفیسر محمد طاہر صدیقی
کتاب کا نام :- رباعیاتِ نعت