مثلِ صدا اُٹھے جو لبِ کائنات سے
سُورج چُنے جِنھوں نے محمّدؐ کے ہاتھ سے
اُن ہستیوں سے ہے مرا دامن بھَرا ہُوا
تارِیخ میں رقم ہیں جو آبِ حیات سے
شاعر کا نام :- مظفر وارثی
کتاب کا نام :- بابِ حرم