مدحت میں نظر آتی ہے معراج کی رہ
رحمت کے وسیع بحر کی امواج کی رہ
کرتی ہے زمانے کی ہر اک حرص پرے
ہے اوجِ سخن پر بھی یہی راج کی رہ
شاعر کا نام :- پروفیسر محمد طاہر صدیقی
کتاب کا نام :- رباعیاتِ نعت