ممکن ہے ، جی اُٹھے قضا کا مارا
شاید بچ جائے ، اژدہا کا مارا
مت اُلجھیئے اللہ کے درویشوں سے
اُٹھتا نہیں اِن کی بد دُعا کا ما را
شاعر کا نام :- سید نصیرالدیں نصیر
کتاب کا نام :- فیضِ نسبت