ہم جتنی بھی تعریف کریں تیری بجا ہے
بس ذات تری لائق توصیف وثنا ہے
یہ چاند ستارے ہیں ترے نور کا پر تو
خورشید کی کرنوں میں تو ہی جلوہ نما ہے
جھکتے ہیں ترے سامنے سب انس و ملائک
تو خالق ومالک ہے تو ہی سب کا خدا ہے
واقف ہیں جو ہیں صاحب عرفان و حقیقت
ہر اہل بصیرت پہ ترا راز کھلا ہے
شاعر کا نام :- شمس وارثی