خدائے پاک کو زیبا ہر ایک عظمت ہے

خدائے پاک کو زیبا ہر ایک عظمت ہے

بڑا قوی ہے ہر اِک شے میں اس کی قدرت ہے


خدا نے نعمتیں کی ہیں عطا ہمیں طیب

ہر ایک نعمتِ عظمیٰ میں حسنِ ندرت ہے


جنابِ آدم و عیسیٰ، ہر اک پیمبر نے

خدائے پاک کی ہر اِک نے کی اطاعت ہے


یہ اعتراف ہے مولا! کہ ہم نکمّے ہیں

ہمیں خطاؤں پہ اپنی بہت ندامت ہے


خدا کا بندہ وہی رہتا ہے خسارے میں

جہانِ فانی کی رکھتا جو دل میں چاہت ہے


لکھی جو حمدِ خدا، قلب شاد شاد ہوا

بفیضِ حمد مرے گھر خدا کی رحمت ہے


غزل کو چھوڑ کے حمد و ثنا تو لکھ شاعر

رہِ نجات ہے واللہ! بڑی عبادت ہے


یہ تیرے بندے پریشاں ہیں او رُسوا ہیں

معافی دے انہیں، ان کو بڑی خجالت ہے


بس ایک شعر ہی مولا، قبول ہوجائے

یہی تمنا، یہی دل میں میرے حسرت ہے


خدا کا ذکر ہے افضل نبیﷺ نے فرمایا

خدا کے ذکر میں طاہرؔ سکوں ہے راحت ہے

شاعر کا نام :- طاہر سلطانی

دیگر کلام

خدا کے ذکر کا طاہرؔ اثر ہے

رب کے احکامات بے شک روشنی ہیں سب کے سب

ہیں کلامِ رب سے مہکے تیس پارے سب کے سب

حمد ہوتی نہیں دعا کے بغیر

جو ہوگیا رسول کا اُس کا خدا ہوا

خدائے پاک کو زیبا ہر ایک عظمت ہے

صحرا میں برگ و شجر، سبزہ اُگانے والے

عطا کردے مجھے مولا، کمالِ جذبۂ ایماں

ترے فضل و کرم سے ہے ہویدا

رب نے قرآنِ مبیں کی بخش دی ہے روشنی

مرا یہ ذہن بھی فکرِ رسا بھی تیری ہے