ربِ کعبہ! کھول دے سینہ مرا
دل ہو روشن دیدہ ہو بینا مرا
جلوہ گر ہو دل میں عہدِ مصطفٰیؐ
یوں جلا پائے یہ آئینہ مرا
اس سے پھوٹے نغمہ حبِّ رسولؐ
ہو امینِ کیف سازینہ مرا
اس میں ہوں ایسے معانی کے گہر
میرا فن بن جائے گنجینہ مرا
زندگانی راہِ حق میں کام آئے
میرا جینا کاش ہو جینا مرا
شاعر کا نام :- حفیظ تائب
کتاب کا نام :- کلیاتِ حفیظ تائب