تسکین فزا ہے حج و عمرہ کا سفر
پرکیف ہے جدّہ سے مکّہ کا سفر
ہر ایک قدم مجھ کو معراج لگے
دل کو ہے عجب شہرِ طیبہ کا سفر
شاعر کا نام :- پروفیسر محمد طاہر صدیقی
کتاب کا نام :- رباعیاتِ نعت