اللہ اللہ یہ گناہگار پر شفقت تیری

اللہ اللہ یہ گناہگار پر شفقت تیری

بخشوانے کو ہے بے چین شفاعت تیری


ٹوٹ جاتا ہے جہاں سارے سہاروں کا غرور

رنگ لاتی ہے وہاں صرف عنایت تیری


اپنی خوش بختی پہ ہے ناز کا ہم کو بھی جواز

ہر قد م پر ہمیں حاصل ہے حمایت تیری


تیری یادوں سے مہکتا ہے خزاں دیدہ چمن

میرا سرمایہِ ہستی ہوئی نکہت تیری


کتنا آمادہِ رحمت ہے کرم صلّیِ علیٰ

لب ہلانے نہیں دیتی ہے سخاوت تیری


حُسنِ ہستی ہے تجلئِ خدا بھی تو ہے

فی الحقیقت تو زیارت ہے زیارت تیری


کم نظر ہی ہمیں محتاج سمجھ سکتے ہیں

ہم فقیروں ا ثاثہ ہے محبت تیری


بس یہی دیدہ بے خواب دعا کرتا ہے

نظر آئے کسی صورت سے بھی صورت تیر ی


تیری رحمت نے ہی خالدؔ کو یہ بخشا اعزاز

فکر و آواز کا سرمایہ ہے مدحت تیری

شاعر کا نام :- خالد محمود خالد

کتاب کا نام :- قدم قدم سجدے

آہ! رَمضان اب جا رہا ہے

!کب گناہوں سے کَنارا میں کروں گا یارب

درِ نبیﷺ پر پڑا رہوں گا

اے ربِّ نوا ڈال دے دامن میں نئی نعت

ہم شہر مدینہ کی ہوا چھوڑ چلے ہیں

تیرے ہوتے جنم لیا ہوتا

قرآن میں دیکھا تو انداز نرالا ہے

بیمارِ محبت کے ہر درد کا چارا ہے

مِل جاون یار دیاں گلیاں اساں ساری خدائی کیہہ کرنی

نُور لمحات میں اب عشق سویرا ہوگا