اشرف الانبیاء ہے ہمارا نبیﷺ

اشرف الانبیاء ہے ہمارا نبیﷺ

وہ نبیﷺ کون؟ امت کا پیارا نبیﷺ


بلبلوں نے جو دیکھی ملاحت تری

گل کو صدقے میں تجھ پر اتارا نبی


تم ہو وہ حسن والے کہ اللہ نے

اپنا محبوب کہہ کر پکارا نبیﷺ


اور نبیوں کو مخصوص تھیں امتیں

ہر اک عالم کا بادی ہمارا نبیﷺ


آج یوسف بھی ان کی غلامی میں ہے

تم نے دیکھا زلیخا ہمارا نبیﷺ


ہے شفاعت کے سہرے کی سر پہ پھبن

آج دولہا بنا ہے ہمارا نبیﷺ


بحر عصیاں کے گرداب میں ناو ہے

ڈوبا ڈوبا مجھے دو سہارا نبیﷺ


کوچ اکبر کا جس وقت دنیا سے ہو

لب پہ جاری ہو کلمہ تمہارا نبیﷺ

شاعر کا نام :- اکبر شاہ وارثی

دیگر کلام

سارے کا سارا حسن دمِ مصطفیٰؐ سے ہے

لبیک اللّٰھم لبیک

شاہِ دو عالم سُں لیجئے میری نوا میری فریاد

ماورائے حدِ ادراک رسولِؐ اکرم

تم کعبہِء دل تم قبلہء جاں

کوئی گل باقی رہے گا ،نہ چمن رہ جائے گا

آتا ہے یاد شاہِ مدینہ کا در مجھے

نظر جمالِ رُخ نبی پر جمی ہوئی ہے جمی رہے گی

ہو گیا روشن جہاں ماہِ رسالت آگئے

اعتبارِ نطق ہے گفتارِ خیرؐالانبیاء