کرم بن گئی ہے عطا ہوگئی ہے
نگاہِ نبی ﷺ آسرا ہو گئی ہے
غمِ مصطفٰی ﷺ سے بفضل تعالیٰ
طبیعت میری آشنا ہوگئی ہے
دیار رسول ﷺ خدا تک میں پہنچوں
یہ حسرت مدعا ہو گئی ہے
زمانہ ہمارا ادب کر رہا ہے
نظر آپ ﷺ کی ہم پہ کیا ہو گئی ہے
دیار نبی ﷺ کی گلی کو تو دیکھو
حقیقت کی رہ کا پتا ہو گئی ہے
محمد ﷺ کو جب بھی کسی نے ستایا
زباں ان کی وقفِ دعا ہو گئی ہے
میں محمود جب نعت پڑھنے لگا ہوں
یہ دنیا مری ہم نوا ہو گئی ہے
شاعر کا نام :- رشید محمود راجا