خطا ختن کے مشک سے دہن کو باوضُو کروں

خطا ختن کے مشک سے دہن کو باوضُو کروں

تو پھر میں نقشِ پائے مصطفیٰ کی گُفتگُو کروں


یہ آرزُو بسی ہوئی ہے دھڑکنوں کی خُلد میں

کہ فرقتوں کے گھاؤ اُن کی دِید سے رفُو کروں


تجھے ہی سوچتا رہوں میں ہر گھڑی شہِ اُمَم

بجز ترے ہر اک خیال غرقِ آب جُو کروں


ہر ایک نقش ذہن سے مٹا دیا گیا مگر

بس ایک بات یاد ہے کہ ان کی جسُتجُو کروں


قلم ہو وقف سرورِ امم کی نعت کے لئے

ورق ورق مدیحِ مصطفیٰ سے مُشکبُو کروں


نگر نگر سناؤں میں سخاوتوں کے تذکرے

حضور کی نوازشوں کا ذکر سُو بسُو کروں


انہی سے اشک شوئی کی ہے آس میرے قلب کو

تو کیوں نہ عرضِ حالِ دل انہی کے رُوبرُو کروں

شاعر کا نام :- اشفاق احمد غوری

کتاب کا نام :- صراطِ حَسّان

دیگر کلام

دیدارِ ذاتِ پاک ہے چہرہ حضورؐ کا

ساڈی مدنی دے ہتھ ڈور

درُود و سلام اُس شہِؐ انبیا پر اتارا ہے قرآن جس پر خُدا نے

کدی آقا در تے بلا سو کہ ؟ کوئی ناں

پھر مجھے آقا مدینے میں بُلایا شکریہ

ہم اس ادا سے شہرِ سرکار تک گئے ہیں

لکھوں مدح پاک میں آپ کی مری کیا مجال مرے نبی

چل چل مرے دل طیبہ کی طرف آقا کا بلاوا آیا ہے

پیکرِ عدل و کرم میرے حضورؐ

اس دنیا سے آقا جب کوچ ہمارا ہو