کوئی منزل ہے نہ رستہ میرا
وقت دیکھے نہ تماشا میرا
پیاس بڑھتی ہی چلی جاتی ہے
سوکھتا جاتا ہے دریا میرا
عکسِ اسلاف سے شکوہ ہے مجھے
آئینہ ہو گیا دھندلا میرا
مسجدِ روح میں ہوتی ہے اذاں
رخ نہیں جانبِ کعبہ میرا
رحم افلاس پہ میرے یا رب
یا محمدؐ ہو وظیفہ میرا
شاعر کا نام :- مظفر وارثی
کتاب کا نام :- لا شریک