زہد و تقویٰ کا تھا شہرہ جن کا ہندوستان میں
وہ تھے تلمیذِ جنابِ خضر میر عبد الجلیل
بلگرامی تھے مگر آباد مارہرہ کیا
اپنے اوصافِ ولایت میں شہیر عبد الجلیل
فرد تسخیرِ خلائق خوش خصال و خوش مآل
قول و فعل و حال میں روشن ضمیر عبد الجلیل
آبروئے نسلِ حیدر صاحبِ جذب و صفا
فاتحِ اقلیمِ حکمت بے نظیر عبد الجلیل
نظمی تم بھی تو انہیں کے خانداں کے فرد ہو
جن کو کہتے ہیں سبھی پیروں کے پیر عبد الجلیل
شاعر کا نام :- سید آل رسول حسنین میاں برکاتی نظمی
کتاب کا نام :- بعد از خدا