فتح سرکار پہ شیطاں کی فغاں کو دیکھو

فتح سرکار پہ شیطاں کی فغاں کو دیکھو

رنگ رخ اُڑ گیا، تصویر بتاں کو دیکھو


مدحت شاہ کے سیارے فضا میں رقصاں

نکہت و رنگ کی اس موج رواں کو دیکھو


سبز گنبد کا مکیں شاہد اہل ایمان

حلقہ وقت میں اس زندہ مکاں کو دیکھو


اسم احمد سے اندھیروں میں جلائی قندیل

برق تابنده ہے کشفی کی زباں کو دیکھو

شاعر کا نام :- ابو الخیر کشفی

کتاب کا نام :- نسبت

دیگر کلام

ہر ایک لفظ کے معنی سے اک جہاں پیدا

روشن ہے مرے خواب کی دُنیا مرے آگے

مدینہ شہر نہیں ہے، مری تمنا ہے

خاموش سی اک طرز فغاں لے کے چلا ہوں

مرا رفیق میرے ساتھ شہر طیبہ میں

میں ریاض نبی میں بیٹھا ہوں

جانے کب قریہ ملت پہ برسنے آئے

دیکھو تو ذرا نسبت سلطان مدینہ

پھر مجھے رحمت غفار کی یاد آتی ہے

جب دور سے طیبہ کے آثار نظر آئے