آنسو بصد خلوص بہانے کا وقت ہے
لوح جبین عجز جُھکانے کا وقت ہے
محفل سجی ہوئی ہے سلام و دُرود کی
یہ وقت نعتِ پاک سُنانے کا وقت ہے
شاعر کا نام :- پروفیسراقبال عظیم
کتاب کا نام :- زبُورِ حرم