اے خدائے کریم ! اے ستار!

اے خدائے کریم ! اے ستار!

کس سے ہو تیری نعمتوں کا شمار


تو ہی رحمان ہے تو ہی رحیم ہے

بے طلب دے جو وہ کریم ہے تو


حی و قیوم لا شریک لہ

ہے تیرا ذکر ہر کہیں ہر سو


تو ہی معبود ہے تو ہی مسجود

ہے تیری ذات پاک لامحدود


بے نواوں کو بے نیاز کرے

تو جسے چاہے سرفراز کر


تیرے لطف و کرم پہ نازاں ہوں

تیرے محبوبﷺ کا ثنا خواں ہوں


عشق خیر البشرﷺ عطا کردے

دامن دل کو نور سے بھر دے

شاعر کا نام :- حافظ لدھیانوی

دیگر کلام

دل میں ہے یاد تیری لب پر ہے نام تیرا

بزم افلاک میں ہر سو ہے اجالا تیرا

جب مسافر کے قدم رک جائیں

رحمن ہے رحیم ہے سب سے عظیم ہے

دوسرا کون ہے، جہاں تو ہے

دُور کر دے مرے اعمال کی کالک

کوئی تو ہے جو نظامِ ہستی چلا رہا ہے

یاالہٰی ہر جگہ تیری عطا کا ساتھ ہو

گر وقت آ پڑا ھےمایوس کیوں کھڑا ھے

اللہ ہو اللہ ہو بندے ہر دم اللہ ہو