رب نے بخشی یہ شان بسم اللہ

رب نے بخشی یہ شان بسم اللہ

نعت گو کی اذان بسم اللہ


حمد اور نعت سے ملا مجھ کو

فضلِ رب کا نشان بسم اللہ


نعت گوئی کا سائبان نہ پوچھ

باخدا ہے امان بسم اللہ


زندگی نعت بن گئی میری

رُوح میری یہ جان بسم اللہ


اُنﷺ کے شایانِ شان نعت کہوں

ہے یہی میرا دھیان بسم اللہ


حوضِ کوثر پہ نعت پیش کروں

ہے یہی بس گمان بسم اللہ


اُنﷺ کے دامن سے ہوکے وابستہ

پائے ہر اِک امان بسم اللہ


میں بھی ادنیٰ غلام ہوں اُنﷺ کا

کیوں نہ ہو مجھ کو مان بسم اللہ


نامِ خیر الوریٰﷺ پہ اے طاہرؔ

شیدا ہو میری جان بسم اللہ


مجھ کو شہرِ نبیﷺ میں مِل جائے

کاش! طاہرؔ مکان بسم اللہ

شاعر کا نام :- طاہر سلطانی

دیگر کلام

دل کا اجڑا چمن بسا یارب

میری عزت کو کافی ہے میرا خدا

جمالِ صُبحِ درخشاں میں نُور ہے کِس کا

ازمکاں تا لامکاں پروردگار

مقّدر میں یہی مرقوم کر دے

یہ جہاں ہے مبرّا کہاں حمد سے

درِ مولا ہی دیکھا اور نہ کوئی آستاں دیکھا

میرا مولا، میرا خدا تُو ہے

اللہ کے احکام ہی پہ میری نظر ہے

اے ربِّ پاک عطا کا تری یہ سایہ ہے