کونین کے ہاتھوں میں مُحمّؐد کے عَلَم ہیں

کونین کے ہاتھوں میں مُحمّؐد کے عَلَم ہیں

پہنچے نہ جہاں ذہن وہاں اُن کے قدم ہیں


صدیاں ہی نہیں عہدِ رسالت کی کنیزیں

آفاق بھی سب حاشیہ بردارِ حرم ہیں


قرآن کا پڑھنا بھی زیارت ہے نبی کی

اوصاف ہیں تحریر خدوخال رقم ہیں


تاریکیِ پَیہم ہو تو وہ صُبح کا تارا

سُوکھا ہُوا موسم ہو تو وہ ابرِ کرم ہیں


مَیں اُن میں فنا ہو کے اُنھیں دیکھ رہا ہُوں

وہ زندہ سلامت پسِ دیوارِ عدم ہیں


اندر بھی مرے دفترِ سرکار کُھلا ہے

اس عرش کی تحویل میں بھی لوح و قلم ہیں


کِتنا ہی مَیں تقسیم ہُوں ‘ حاصل وہی میرا

کِتنی بھی خطائیں ہوں عنایات سے کم ہیں


آنکھیں بھی اُنھیں دیکھتی رہتی ہیں مظفّؔر

سانسیں بھی اُنہی قدموں کی آواز میں ضم ہیں

شاعر کا نام :- مظفر وارثی

کتاب کا نام :- کعبۂ عشق

میں قرآں پڑھ چکا تو اپنی صورت

اُن کی مہک نے دِل کے غُنچے کِھلا دئیے ہیں

لَم یَاتِ نَظیرُکَ

کرم کے بادل برس رہے ہیں

شکر خدا کہ آج گھڑی اُس سفر کی ہے

یوں تو سارے نبی محترم ہیں مگر سرورِ انبیاء تیری کیا بات ہے

میرے آقا آؤ کہ مدت ہوئی ہے

دلوں کے گلشن مہک رہے ہیں

فیض اُن کے عام ہوگئے

بخت والوں کو مدینے میں ٹھکانہ مل گیا