آؤ ہم بھی اپنے گرد لکیریں کھینچیں
غار حرا میں گونجنے والی آوازوں کی
ذہنوں دلوں ضمیروں پر تصویریں کھینچیں
حاضر ہوں سب اپنی اپنی عدالتوں میں
اپنی دہائی دیں اپنی زنجیریں کھینچیں
اپنے اندر سے ہم کو انصاف ملے گا
ہر اک راستہ صاف ملے گا
شاعر کا نام :- مظفر وارثی
کتاب کا نام :- میرے اچھے رسول