جب روضۂ اطہر پہ دعا ہوتی ہے
ہر حد سے سوا رب کی عطا ہوتی ہے
بن جاتی ہے ہر زائرِ طیبہ کی بات
ہم جیسے مریضوں کو شفا ہوتی ہے
شاعر کا نام :- پروفیسر محمد طاہر صدیقی
کتاب کا نام :- رباعیاتِ نعت