کوئی نہیں ہے ثانی تِرا کائنات میں
اوصاف اِس قدر ہیں تِری ایک ذات میں
آصف کی آرزو ہے کہ باقی تمام عمر
گزرے تو گزرے منقبت و حمد و نعت میں
شاعر کا نام :- محمد آصف قادری
کتاب کا نام :- مہرِحرا