راستوں کو لکیر مت جانو
آندھیوں کو اسیر مت جانو
عظمتِ نفس چاہتے ہو اگر
تو کسی کو حقیر مت جانو
شاعر کا نام :- مظفر وارثی
کتاب کا نام :- صاحبِ تاج