ہے سکونِ قلب کا سامان نعتِ مصطفی

ہے سکونِ قلب کا سامان نعتِ مصطفی

عاشقانِ مصطفی کی جان نعتِ مصطفی


خود خدائے پاک کرتا ہے ثنا سرکار کی

دیکھ لو ہے سب کا سب قرآن نعتِ مصطفی


آرزو ہے میں بھی کہلائوں ثنا خوانِ نبی

دوجہاں میں ہو مری پہچان نعتِ مصطفی


عشقِ شاہِ انبیا کو بخشتی ہے یہ جِلا

اور تازہ کرتی ہے ایمان نعتِ مصطفی


کیا سماں ہوگا وہ آصف سامنے سرکار کے

پیش کرتے ہوں گے جب حسان نعتِ مصطفی

شاعر کا نام :- محمد آصف قادری

کتاب کا نام :- مہرِحرا

ذرّے ذرّے کی آغوش میں نور ہے

شورِ مہِ نو سن کر تجھ تک میں دَواں آیا

پھر ہوا سازِ مدح زمزمہ سنج

رات پوے تے بے درداں نوں

ہے اک آشوبِ مسلسل یہ اندھیروں کا نزول

اے سبز گنبد والے منظور دعا کرنا

دہر کے ہادی شاہِ ہُدا مالکِ کوثر صلِ علی ٰ

کرم کے آشیانے کی کیا بات ہے

یاالہٰی رحم فرما مصطفٰی کے واسطے

ہمیں عظمتوں کا نشاں مل گیا ہے